ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ناروے، ولی عہد شہزادی کے شادی سے قبل پیدا ہونے والا بیٹا زیادتی کیس میں گرفتار

datetime 3  فروری‬‮  2026 |

اوسلو(این این آئی)ناروے کی ولی عہد شہزادی کے بیٹے ماریوس ہوئیبی کو زیادتی اور تشدد کے مقدمات میں گرفتار کرنے کے بعد آج عدالت میں پیش کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کے شہر اوسلو کی ضلعی عدالت میں ولی عہد شہزادی کے بیٹے کو 38 الزامات کا سامنا تھا۔استغاثہ کے مطابق 2018 سے 2024 کے درمیان مبینہ جنسی زیادتیوں کے علاوہ ملزم پر گھریلو تشدد، حملہ، منشیات رکھنے، چاقو سے دھمکی دینے اور عدالتی پابندی کی خلاف ورزی جیسے الزامات بھی ہیں۔

سماعت کے آغاز پر 29 سالہ ماریوس بورگ ہوئیبی نے عصمت دری کے چاروں الزامات سے انکار کر دیا۔ عدالتی کارروائی کا سلسلہ مارچ کے وسط تک جاری رہنے کی توقع ہے۔عدالت نے نئے الزامات کے بعد اتوار کو گرفتاری کے پیش نظر انہیں دوبارہ جرم کے خدشے کی بنیاد پر ایک ماہ تک حراست میں رکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ مقدمے کی کچھ کارروائی بند کمرے میں ہوگی۔یہ ٹرائل ایسے وقت شروع ہوا ہے جب ولی عہد شہزادی میٹ میٹ کا نام امریکا میں جاری جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں آنے پر شاہی خاندان پہلے ہی تنقید کی زد میں ہے۔ولی عہد شہزادی نے بیان میں اعتراف کیا کہ انہیں ایپسٹین کے پس منظر کی زیادہ تحقیق کرنی چاہیے تھی اور ان روابط کو باعثِ شرمندگی قرار دیا۔ادھر ناروے کی پارلیمنٹ نے حالیہ ہنگامہ آرائی کے باوجود بھاری اکثریت سے ملک میں بادشاہت برقرار رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔یاد رہے کہ ماریوس ہوئیبی ولی عہد شہزادی میٹے میٹ کے ولی عہد سے شادی سے قبل اپنے ایک دوست سے تعلق سے پیدا ہونے والے بیٹے ہیں۔ماریوس یوئیبی کے حقیقی والد کا نام مورٹن بورگ تھا جو مختلف جرائم میں جیل بھی گئے تھے جس کے بعد میٹے مریت کی ملاقات ہاکون سے ہوئی اور 1999 میں گہری دوستی ہوئی۔ولی عہد سے شادی کے بعد بھی میٹے مریت نے اپنے غیر ازدواجی تعلق سے پیدا ہونے والے بیٹے ماریوس یوئیبی کو اپنے ساتھ رکھا۔

تاہم ماریوس یوئیبی کے پاس کوئی شاہی خطاب یا لقب نہیں اور نہ ہی وہ ناروے کے شاہی دربار کے باضابطہ رکن شمار ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ 2024 کے وسط میں ہوئیبی نے عوامی طور پر تسلیم کیا تھا کہ وہ شراب اور کوکین کے نشے میں اس وقت کی گرل فرینڈ پر تشدد کر بیٹھے تھے اور ان کے اپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی تھی۔البتہ ان کے وکلا کا کہنا تھا کہ ہوئیبی عصمت دری کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور ان کا مقف ہے کہ وہ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…