اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاک افغان سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف

datetime 31  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک افغان سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور دونوں ممالک دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے 18 رکنی افغان پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر افغان پارلیمانی وفد نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور وفود کے تبادلے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کے لئے مفید ہیں جب کہ افغان عوام پاکستان کے دلوں میں بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خطے کو پرامن اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانا ہوں گے جب کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون اور باہمی تجارت بڑھانے کے بھی خواہاں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان سیاسی تعلقات اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون بڑھائیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…