ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

امریکا کا بھارت کیساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق، انڈیا کا روس سے تجارتی معاہد ختم

datetime 3  فروری‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر لگائے گئے ٹیرف میں کمی کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ روسی تیل کی خریداری روکنے، امریکا اور وینیزویلا سے تیل خریداری میں اضافے پر بھی اتفاق ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی درخواست پر اور انکے ساتھ دوستی و احترام کی وجہ سے امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا بھارت پر لگایا گیا باہمی ٹیرف 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد تک لے جائے گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ مودی نے 500 ارب ڈالر سے زیادہ کی امریکی توانائی، ٹیکنالوجی، زرعی اور دیگر مصنوعات خریدنے کا بھی عہد کیا۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے ٹیرف میں کمی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ کا پیغام دیا ہے، سوشل میڈیا پر بیان میں کہا خوش ہوں کہ بھارتی مصنوعات پر ٹیرف کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے، اس شاندار اعلان پر بھارتی عوام کی طرف سے بھی صدر ٹرمپ کا بے حد شکریہ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…