اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

اکتوبر کا مہینہ پاکستان میں تباہی و بربادی کا پیغام لایا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور (آن لائن) اکتوبر کا مہینہ پاکستان میں تباہی و بربادی کا پیغام لاتا رہا ہے۔ گزشتہ روز آنے والے زلزلے نے ایک بار پھر پنجاب، خیبرپختونخوا،آزاد کشمیر اور بلوچستان کو ہلا کر رکھ دیا۔ ریکٹر سکیل پر شدت آٹھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ 8 اکتوبر 2005ءکو آنے والے تباہ کن زلزلے نے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں کو ملیا میٹ کر دیا تھا۔ اس تباہ کن زلزلے میں 87 ہزار افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 28 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے لاتعداد سکول، مدارس، ہسپتال، یتیم خانے، کالج، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، سیکڑوں دیہات، آبادیاں اور بلند بالا عمارتیں زمیں بوس ہوئیں۔ زلزلے کی شدت 7 عشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ 29 اکتوبر 2008ئ کو بلوچستان کے علاقے زیارت اور اس سے ملحقہ حصوں میں زلزلے نے تباہی مچائی اور ان گنت مکان منہدم ہو گئے۔ زلزلے سے 215 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل کے مطابق زلزلے کی شدت 6 عشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…