جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

خواتین کے مقابلے مردوں میں امراض قلب کا خطرہ 7 سال قبل بڑھنے لگتا ہے، تحقیق

datetime 2  فروری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ مردوں میں امراض قلب کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں 7 سال قبل ہی بڑھنے لگتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب سے ہوتی ہیں اور مردوں میں یہ شرح خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے، جبکہ مردوں میں امراض قلب کا خطرہ 30 سے 40 سال کے درمیان ہی بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔3 دہائیوں سے بھی طویل تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر 30 سال کے بعد امراض قلب کی اسکریننگ کو معمول بنا لیا جائے تو ان سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے، تحقیق میں 5100 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 1980 کی دہائی کے وسط میں 18 سے 30 سال کے درمیان تھیں اور ان کی صحت کا جائزہ 2020 تک لیا گیا۔تحقیق کے آغاز میں سب افراد صحت مند تھے اور اسی وجہ سے محققین یہ جاننے میں کامیاب رہے کہ امراض قلب کا خطرہ کب بڑھنا شروع ہوتا ہے، مردوں میں یہ خطرہ خواتین کے مقابلے میں کئی سال قبل بڑھنا شروع ہو جاتا ہے، یعنی 50 سالہ مرد میں یہ خطرہ اس عمر کی خاتون کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح ہارٹ فیلیئر اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ مردوں میں جلد بڑھتا ہے البتہ فالج ایسا مرض ہے جس کا خطرہ لگ بھگ ایک جیسا ہوتا ہے، محققین نے بتایا کہ امراض قلب بڑھنے کا عمل دہائیوں پر مشتمل ہوتا ہے اور جوان افراد میں ان کی ابتدائی علامات کو پکڑنا ممکن ہے۔

تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے عوامل امراض قلب کا خطرہ بڑھاتے ہیں مگر حیران کن طور پر خواتین کے مقابلے میں مردوں میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے، 35 سال کی عمر مردوں کیلئے اہم ہوتی ہے جس کے بعد ان میں امراض قلب کا خطرہ تیزی سے بڑھنے لگتا ہے اور یہ سلسلہ درمیانی عمر میں برقرار رہتا ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…