پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

موبائل ٹیکس میں رعایت کی وائرل خبر جعلی نکلی، پی ٹی اے کی دو ٹوک وضاحت

datetime 24  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر گردش کرنے والے ایک نوٹس نے شہریوں میں الجھن پیدا کردی تھی جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے درآمد شدہ اور رجسٹرڈ موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کردی تاہم پی ٹی اے نے اس اطلاع کو مکمل طور پر غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ادارے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والا پیغام اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شیئر کیا جا رہا تھا اور اسے ”قدر دان صارفین” کے نام سے مخاطب کیا گیا تھا۔ اس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ٹیکس میں مبینہ رعایت صرف قانونی درآمد کنندگان اور رجسٹرڈ فروشوں کے لیے ہے، جبکہ عام صارفین یا ذاتی استعمال کے لیے فون درآمد کرنے والوں کو پہلے کی طرح ہی ادائیگی کرنا ہوگی۔پیغام کے آخر میں لوگوں کو بار بار سوال نہ کرنے اور اس وضاحت کو تسلیم کرنے کا کہا گیا تھا تاکہ اسے سرکاری اعلامیے جیسا بنایا جا سکے۔

پی ٹی اے نے ان تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فونز سے متعلق ٹیکسوں میں کسی قسم کی کمی کی منظوری نہیں دی گئی۔ ادارے کے مطابق نہ درآمد کنندگان کے لیے اور نہ ہی عام صارفین کے لیے کوئی نئی ہدایت جاری کی گئی ہے اور موجودہ حکومتی پالیسی کے تحت تمام قوانین اور چارجز بدستور لاگو ہیں۔اتھارٹی نے عوام، کاروباری حلقوں اور موبائل فون امپورٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے جعلی پیغامات کو نظرانداز کریں اور غیر مصدقہ معلومات آگے پھیلانے سے گریز کریں، کیونکہ اس طرح کی خبریں مارکیٹ میں بے یقینی پیدا کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق جعلی نوٹیفکیشن اکثر موبائل فونز پر عائد زیادہ ٹیکس کے حوالے سے عوامی تشویش سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور سرکاری زبان و انداز اپنا کر صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں لوگ خریداری مؤخر کر دیتے ہیں یا قیمتوں میں کمی کی امید لگا بیٹھتے ہیں جو بعد میں پوری نہیں ہوتی۔پی ٹی اے نے یاد دہانی کرائی ہے کہ ٹیکس، ڈیوائس رجسٹریشن یا درآمدی پالیسی سے متعلق کسی بھی سرکاری فیصلے کا اعلان ہمیشہ ادارے کی ویب سائٹ اور اس کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے، اس لیے کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے پہلے مستند ذرائع سے تصدیق کرنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…