ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

مظاہروں کے دوران 3,117 افراد جاں بحق ہوئے،ایران

datetime 22  جنوری‬‮  2026 |

تہران(این این آئی) ایران کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کی جانب سے گزشتہ شام جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ایران میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 2,427 بیگناہ شہری شامل ہیں جن میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ افراد پرتشدد عناصر کی جانب سے داعش طرز کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں خراب معاشی حالات کے خلاف ہونے والے شدید احتجاج اور سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔امریکا کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اگر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام اٹھایا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، ہم اپنے رہبر کی جانب بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیں گے اور اِن کی دنیا کو آگ لگا دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…