جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

موسم سرما کی پہلی برفباری، چمن میں 10 انچ برفباری

datetime 22  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سردی میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ چمن اور اس کے اطراف میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہونے لگا ہے۔کوژک ٹاپ، خواجہ عمران، توبہ اچکزئی، قلعہ عبداللہ، گلستان، جنگل پیر علیزئی، شیلا باغ اور میزئی اڈا میں برفباری ہو رہی ہے، جبکہ چمن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چمن میں پارہ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح کوژک ٹاپ اور خواجہ عمران میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری جبکہ توبہ اچکزئی میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شدید سردی کی لہر محسوس کی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق توبہ اچکزئی میں ڈیڑھ فٹ تک برف جم چکی ہے، کوژک ٹاپ پر ایک فٹ جبکہ چمن میں تقریباً دس انچ برف پڑی ہے۔ قلعہ سیف اللہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں بارش کے بعد سردی مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ کان مہترزئی اور مسلم باغ میں بھی وقفے وقفے سے برفباری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شام تک جاری رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب مستونگ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد شدید سردی پڑنے لگی ہے، جہاں برف نے پورے علاقے کو سفید چادر میں ڈھانپ لیا ہے۔ خاران اور پنجگور سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے باعث سرد موسم کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…