جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ؛ 2 افسران سوار تھے، ویڈیو وائرل

datetime 22  جنوری‬‮  2026 |

الہ آباد (این این آئی)بھارتی شہر الہ آباد میں انڈین ایئرفورس کا ایک اور طیارہ خزان رسیدہ پتوں کی طرح جھولتے ہوئے تالاب برد ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں واقع کے پی کالج کے عقب میں پیش آیا۔اس ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے معمول کی تربیتی مشن کے لیے انڈین ایئر بیس سے پرواز بھری تھی۔طیارے میں ایک سینئر پائلٹ اپنے جونیئر زیر تربیت پائلٹ کو تربیتی پرواز کیلئے لے گئے تھے تاہم طیارہ واپس نہیں آیا۔

کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا البتہ ایک پولیس اسٹیشن میں مقامی افراد نے طیارہ گرنے کی اطلاع دی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ فضا میں جھولتے ہوئے تالاب میں گرا اور آدھا ڈوب گیا جبکہ اس میں کوئی شخص موجود نہیں ہے۔جائے حادثہ پر پہنچنے والی ریسکیو ٹیم نے تصدیق کی کہ تالاب میں گرنے والا طیارہ وہی تھا جس کی تلاش کی جا رہی تھی۔طیارے میں سوار دونوں پائلٹس نے خرابی کا معلوم ہونے پر دوران پرواز ہی طیارے سے چھلانگ لگائی اور پیراشوٹس کے ذریعے زمین پر اتر گئے۔حادثے میں پائلٹس محفوظ رہے، انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں اور قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔بھارتی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا کہ طیارہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…