بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

2 خواتین کو قتل کرنیوالا روسی سیریل کِلر گرفتار، موبائل سے 100 سے زائد خواتین کی تصاویر برآمد

datetime 20  جنوری‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست گوا کی پولیس نے روسی شہری الیکسی لیونوف کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنی دو روسی دوستوں کو بھارت میں قتل کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے قتل کی پہلے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی بلکہ یہ اچانک غصہ آنے پر کیا گیا۔ دونوں مقتول خواتین کی شناخت ہو چکی ہے، ان میں سے ایک خاتون ڈانسر تھی جس نے ملزم سے کچھ رقم ادھار لی ہوئی تھی جبکہ دوسری خاتون نے بھی ملزم سے رقم لے رکھی تھی۔

رقم کی وقت پر ادائیگی نہ ہونے پر ملزم نے مشتعل ہو کر ایک خاتون کو 14 اور دوسری کو 15 جنوری کو اپنے ذاتی کمرے میں گلا کاٹ کر قتل کیا۔ ملزم ذہنی طور پر غیر مستحکم بتایا جا رہا ہے جو منشیات کے زیر اثر رہتا تھا اور معمولی باتوں پر جلد بھڑک اٹھتا تھا۔ اس کے موبائل فون سے 100 سے زائد خواتین اور دو مردوں کی تصاویر بھی ملی ہیں۔الیکسی لیونوف کے پاس بھارت کا طویل مدتی ویزا تھا اور وہ مختلف شہروں میں کام بھی کر چکا ہے، وہ گزشتہ ماہ سے بے روزگار اور گوا میں قیام پذیر تھا۔ ملزم نے مزید پانچ افراد کے قتل کا بھی دعوی کیا ہے تاہم پولیس تصدیق کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…