بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

راولپنڈی،گلی میں کھیلتی 3 سالہ بچی کے کانوں سے بالیاں نوچ کر ملزم فرار، فوٹیج سامنے آگئی

datetime 20  جنوری‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)گلی میں کھیلتی تین سالہ معصوم بچی کے کانوں سے بالیاں نوچ کر ملزم فرار ہوگیا،واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے اشرف کالونی میں سرقہ بالجبر کی ایک سفاکانہ واردات پیش آئی، جہاں گلی میں کھیلتی تین سالہ معصوم بچی کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر ملزم فرار ہو گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی جس میں ملزم کو تیزی سے گلی میں گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کے پیچھے پیچھے معصوم بچی درد سے روتے اور چلاتے ہوئے ایک ہاتھ کان پر رکھے بھاگتی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کے والد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،واقعہ پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے سخت نوٹس لیا ہے اور ایس ایس پی آپریشن ملک طارق اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنے کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…