ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

امریکا، برفانی طوفان کے باعث 100 سے زائد گاڑیاں کے درمیان تصادم

datetime 20  جنوری‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکا کی ریاست مشی گن میں شدید برفانی طوفان نے تباہی مچا دی، جہاں ایک ہی شاہراہ پر 100 سے زائد گاڑیاں، جن میں کم از کم 30 بھاری ٹرک شامل تھے، خوفناک چین ری ایکشن حادثے کا شکار ہو گئیں۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹروے مکمل طور پر بند کر دی گئی اور ہر طرف الٹی ہوئی گاڑیاں اور جیک نائف ٹرک بکھرے نظر آئے۔

فاکس ویدر کے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری کی گئی ڈرون فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہائی وے انٹر اسٹیٹ 196 مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہوئی ہے، جبکہ کئی گاڑیاں سڑک سے پھسل کر کناروں میں جا گریں۔حکام کے مطابق حادثے کے وقت 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں اور علاقے میں ایک فٹ سے زائد برف جمع ہو چکی تھی۔مشی گن اسٹیٹ پولیس کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

پولیس نے موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کر دیا جبکہ گاڑیوں کو ہٹانے اور سڑک صاف کرنے میں کئی گھنٹے لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔مسلسل برفباری کے باعث وہاں پھنسے مسافروں کو بسوں کے ذریعے قریبی ہائی اسکول منتقل کیا گیا، جہاں عارضی پناہ کا انتظام کیا گیا۔ادھر امریکا کے وسیع علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک گر چکا ہے۔ غیر معمولی طور پر فلوریڈا پین ہینڈل تک برفباری ریکارڈ کی گئی، جہاں کئی شہری رات بھر جاگ کر برف کے نایاب نظارے دیکھتے رہے۔نیشنل ویدر سروس نے شمالی مینیسوٹا سے لے کر وسکونسن، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا اور نیویارک تک شدید سردی اور برفانی طوفانوں کی وارننگ جاری کر دی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں موسم مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…