راولپنڈی(این این آئی) ہولی فیملی ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایاگیا کہ نوجوان محمد وقار والدہ کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال لایا تھا اور واپسی پر ہسپتال کی پارکنگ میں تنازع پیش آیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے وقار کو مُکے اور لاتیں ماریں جس کے بعد وہ تشدد کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل ہولی فیملی ہسپتال کی پارکنگ میں پیش آیا۔















































