جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ایران،حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں پانچ ہزارہلاکتوں کی تصدیق

datetime 19  جنوری‬‮  2026 |

تہران (این این آئی)ایران میں کئی روزہ حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد کم از کم بھی 5,000 بنتی ہے، جن میں تقریبا 500 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ بات ایک ایرانی اہلکار نے بتائی۔ ایک اعلی ایرانی اہلکار نے، جس نے درخواست کی کہ اس کی شناخت ظاہر نہ کی جائے، بتایا کہ ایران میں مہنگائی اور ملکی معیشت کی تشویشناک صورت حال کے خلاف عوامی احتجاج کے طور پر شروع ہو کر حکومت مخالف عدم اطمینان کی ایک ملک گیر مہم بن جانے والے مظاہرے کم از کم بھی 5,000 مصدقہ اموات کی وجہ بنے۔ یہ ایرانی اہلکار اپنے سرکاری فرائض کی انجام دہی اندرون ملک کرتا ہے یا بیرون ملک۔ تاہم اس کے لیے اس خبر رساں ادارے نے صرف یہ لکھا ہے کہ اسے یہ بات خطے میں ایک اعلی ایرانی اہلکار نے بتائی۔

اس اہلکار نے اپنے بیانات میں قرب 500 سکیورٹی اہلکاروں سمیت ہزاروں افراد کی موت کا ذمے دار ان دہشت گردوں اور مسلح فسادیوں کو قرار دیا، جو معصوم ایرانی باشندوں کو ہلاک کرتے رہے، اور جنہیں بیرون ملک سے مدد حاصل تھی۔اس اہلکار نے مزید بتایا کہ ان احتجاجی مظاہروں اور خونریز بدامنی میں، جو کئی ماہرین کے بقول یوں بھی ایران میں گذشتہ کئی دہائیوں کے دوران نظر آنے والی سب سے بڑی حکومت مخالف اور سب سے ہلاکت خیز احتجاجی مہم تھی، سب سے زیادہ جھڑپیں اور ہلاکتیں شمال مغربی ایران کے کرد نسلی آبادی والے علاقوں میں ہوئیں۔ایران کے یہ کرد علاقے وہ ہیں، جہاں کرد علیحدگی پسند برسوں سے فعال ہیں اور جب بھی ملک میں کوئی بدامنی پیدا ہوتی ہے، تو حالات مقابلتا سب سے زیادہ وہیں پر بحرانی صورت اختیار کر جاتے ہیں۔اس اہلکار کے بقول، ہلاکتوں کی اس تعداد کے بعد اموات کی حتمی تعداد میں مستقبل میں کوئی بہت بڑا اضافہ نہیں ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…