اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں آنے والے شدید زلزلے سے شمالی علاقہ جات میں شدید تباہی آئی ۔مواصلاتی نظام مکمل درہم برہم ہو چکا ہے ۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تمام راستے مکمل بند ہوچکے ہیں ۔گلگت ہنزہ میں گلگت ہنزہ میں گلیشئرز کے ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق گلگت کے علاقے میں ایک مسافر بس دریا میں جا گری ہے ۔چترال میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔فاٹا کے علاقوں میں 100،جبکہ کوہاٹ میں 200 سے زیادہ مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں ۔جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔پسماندہ علاقوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیاح مختلف علاقوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں ۔پاکستان کا ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس نہ کئے گئے ہوں ۔















































