اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ایوانِ صدر کے تحت قائم خواتین کی مذہبی امور سے متعلق ایجنسی نے مسجد الحرام، مکہ مکرمہ میں آنے والی خواتین عبادت گزاروں کے روحانی ماحول کو مزید بہتر بنانے اور دینی اعتدال کے فروغ کے لیے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت مختلف تعلیمی مواد، رہنمائی کتابچے اور معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد خواتین میں دینی شعور اجاگر کرنا اور حرمین شریفین کے امن، رواداری اور توازن پر مبنی پیغام کو عام کرنا ہے۔
ان اقدامات کے ذریعے خواتین نمازیوں کو عبادت کے دوران زیادہ گہرا اور بامقصد روحانی تجربہ حاصل ہو رہا ہے، جبکہ انہیں مذہبی آگاہی کے ساتھ ساتھ مسجد میں موجود سہولیات اور خدمات سے بہتر طور پر استفادہ کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔















































