اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور کشمیرمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے زمین تقریباً ایک منٹ سے زائد وقت تک لرزتی رہی جبکہ موبائل فون سروس بھی متاثر ہوگئی۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور ، پشاور ،اسلام آباد، راولپنڈی ، سوات ، مالاکنڈ، مری ، ایبٹ آباد، مظفرگڑھ ، رحیم یارخان ، سوات ، تلہ گنگ ، میانوالی ،خیرپور، کوئٹہ ، اور سرگودھامیں بھی محسوس کیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی طور پر 80افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں