اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک انجئنیر نے از خود قبلہ رخ بتانے والا جائے نماز متعارف کر وایا ہے اس جدید جائے نماز کی اہم بات یہ ہے کہ یہ عام جائے نماز کی طرح با آسانی فولڈ ہو جاتا ہے اور قبلہ کی طرف رخ ہو تے ہی خودبخود پورا روشن ہو جاتا ہے ۔ جائے نماز کے اندر نصب جدید سسٹم کے ذریعے یہ قبلہ کی طرف ہوتے ہی روشن ہو جاتاہے جس سے نماز افراد کو قبلہ کی سمت معلوم کرنے میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہوتی غیر ملکی میڈیا نے ترکش انجئنیر کے حوالے سے بتایا کہ اس نے اڈن تختہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھر اچانک اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے یہ سوچہ کیوں نہ ایسا جائے نماز بنایا جائے جو عبادت کے ساتھ قبلہ کی سمت بھی بتائے ۔ مذکورہ انجئنیر کامزید کہنا تھا کہ اگر آ پ دور ان سفر پر ہو ں یاپھر کسی انجان جگہ جائیں تو نماز کی ادائیگی کےلئے قبلہ رخ کا پتہ لگانا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا لیکن اس دوران اگر آ پ کے پاس یہ جائے نماز ہو تو بغیر کسی غور و فکر اگر اس کو چاروں طرف گھمائیں جہائیں یہ روشن ہو سمجھیں ونہی قبلہ رخ ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں