ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ریسٹورنٹ ملازم کو روٹی پر تھوکنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

datetime 12  جنوری‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک ریسٹورنٹ ملازم کی جانب سے روٹی پر تھوکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد میں واقع چکن پوائنٹ نامی ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں ملازم کو روٹی تندور پر لگانے سے قبل اس پر تھوکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کی ویڈیو کسی صارف نے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوامی غم و غصے میں اضافہ ہوا جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ریسٹورنٹ ملازم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ اسی وجہ سے وہ باہر کے کھانے کے بجائے گھر میں کھانا پکانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس حرکت کا اسے سبق مل گیا ہے۔کچھ صارفین نے واقعے کو اخلاقی گراوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ کبھی سدھرنا ہی نہیں چاہتے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ایسے ریسٹورنٹس میں جانے سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔واقعے نے فوڈ سیفٹی اور ریسٹورنٹس میں صفائی کے نظام پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…