جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار

datetime 6  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشہور بالی ووڈ فنکار اشیش ودیارتی اور ان کی اہلیہ روپالی بروآہ ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، جو اس وقت پیش آیا جب دونوں سڑک عبور کر رہے تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں رات کے وقت دی گوہاٹی ایڈریس ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اشیش ودیارتی اور ان کی اہلیہ عشائیے کے بعد ہوٹل سے باہر نکلے ہی تھے کہ اچانک تیز رفتار ایونجر موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔حادثے کے باعث دونوں میاں بیوی سڑک پر جا گرے اور انہیں چوٹیں آئیں، جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی شدید زخمی ہوا۔ اطلاع ملتے ہی گیتانگر پولیس موقع پر پہنچی اور تینوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اشیش ودیارتی اور ان کی اہلیہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔اداکار اشیش ودیارتی نے بعد ازاں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ خیریت سے ہیں، تاہم روپالی کو احتیاطی طور پر ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زخمی موٹر سائیکل سوار کو ہوش آ چکا ہے اور وہ اس کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔اشیش ودیارتی نے اسپتال کے ایمرجنسی عملے کی بروقت اور معیاری طبی سہولتوں پر اظہارِ تشکر کیا، جبکہ مداحوں نے اس حادثے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اداکار اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں بھیجیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…