بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

اوور سیز پاکستانی کو گھر میں کھڑی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول

datetime 3  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) اوور سیز پاکستانی کو گھر میں کھڑی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرکے موٹر سائیکل چلانے کا واقعہ سامنے آ گیا۔متاثرہ شہری کے مطابق ان کی موٹر سائیکل واقعے کے روز گھر پر کھڑی تھی تاہم کسی نامعلوم شخص نے جعلی نمبر پلیٹ لگا کر سڑک پر موٹر سائیکل چلائی۔خلاف ورزی کے دوران موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا جس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا ای چالان اوورسیز پاکستانی کے گھر پہنچ گیا۔

ای چالان کے مطابق موٹر سائیکل پر یہ خلاف ورزی 28دسمبر کو کی گئی جبکہ چالان میں شامل تصویر میں موٹر سائیکل چلانے والے شخص کا چہرہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔متاثرہ شہری کے بھائی قاسم منیر نے معاملے پر قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مسلم ٹائون میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے شخص کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…