بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی

datetime 31  دسمبر‬‮  2025 |

فرید آباد(این این آئی )بھارتی شہر فریدآباد میں ایک 28 سالہ شادی شدہ خاتون کو چلتی وین میں ڈھائی گھنٹے تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے سڑک پر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ خاتون رات کے وقت گھر جانے کے لیے سواری کا انتظار کر رہی تھی کہ ایک وین اس کے پاس آ کر رکی۔ وین میں موجود دو نوجوانوں نے خاتون کو گھر چھوڑنے کا جھانسہ دے کر وین میں بٹھا لیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے وین میں مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، بعدازاں ملزمان خاتون کو چلتی وین سے سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔خاتون کی جانب سے فون کرنے پر اِس کے اہل خانہ موقع پر پہنچے اور تشویشناک حالت میں اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شدید ذہنی صدمے سے دو چار متاثرہ خاتون کی حالت اب مستحکم ہے، تاہم بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی وین بھی برآمد کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون تین بچوں کی ماں ہے اور گھریلو تنازع کے باعث شوہر سے الگ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…