جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

امارات کا یمن سے اپنی تمام افواج نکالنے کا اعلان

datetime 31  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی جانب سے فضائی کارروائی کے بعد متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنی باقی رہ جانے والی انسدادِ دہشت گردی سرگرمیوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ اماراتی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یمن میں اس کی باقاعدہ فوجی تعیناتی پہلے ہی 2019 میں مکمل طور پر ختم کی جا چکی تھی۔خلیج ٹائمز کے مطابق وزارتِ دفاع کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں انسدادِ دہشت گردی یونٹس کی کارروائیاں ختم کرنے کا فیصلہ اپنی مرضی سے کیا گیا ہے، اور اس عمل کو اس انداز میں مکمل کیا جائے گا کہ اماراتی اہلکاروں کی سلامتی ہر صورت یقینی رہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد شراکت دار ممالک سے مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت کے تحت کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق حالیہ علاقائی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی مشنز پر ممکنہ اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ موجودہ مرحلے کی ضروریات کا جامع جائزہ لینے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے یو اے ای کی ذمہ داریوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔بیان میں یاد دلایا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے 2015 میں عرب اتحاد کے تحت یمن کی قانونی حکومت کی حمایت کے لیے حصہ لیا تھا، اور مقررہ اہداف حاصل ہونے کے بعد 2019 میں اپنی فوجی موجودگی واپس بلا لی تھی۔ اس کے بعد یمن میں امارات کی سرگرمیاں صرف محدود انسدادِ دہشت گردی ٹیموں تک رہ گئی تھیں، جو عالمی شراکت داروں کے تعاون سے کام کر رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…