جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

کم آمدن افراد کیلئے 37ہزار سے زائد گھروں کا نیا منصوبہ شروع

datetime 29  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کم آمدن افراد کیلئے گھروں کی فراہمی کے ایک اور منصوبے کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت اڑھائی سے 3مرلہ سرکاری اراضی پر 37ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر ممکن ہوگی۔وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کو پنجاب افورڈایبل ہاسنگ کے پراجیک ڈائریکٹر عمران علی سلطان نے بریفنگ میں بتایا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب میں 25اضلاع کے 35مقامات پر گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوگا جن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، لیہ ، خانیوال سمیت 25اضلاع شامل ہیں۔

وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق سرکاری اراضی پر اگلے 3ماہ میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگا۔ مستحق خاندانوں کو اپنے گھروں کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیحات میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5سال کی مدت میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بھی 5لاکھ سے زائد خاندانوں کے گھر مکمل کرے گا، افورڈایبل ہائوسنگ پراجیکٹ میں کم سے کم اقساط کی رقم کا تعین کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…