پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

عالمی طوفان کی پیش گوئی، جھوٹے نبی کا ڈراما بے نقاب، پولیس نے گرفتار کرلیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے شخص کا معاملہ مزید پیچیدہ صورت اختیار کر گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے اس کشتی کو نذرِ آتش کر دیا جسے عالمی آفت سے بچاؤ کی علامت سمجھا جا رہا تھا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق خود کو نبی ظاہر کرنے والے شخص، جسے لوگ ایبو نوح کے نام سے جانتے ہیں، نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ 25 دسمبر 2025 کو دنیا بھر میں ایک شدید طوفان آئے گا اور صرف وہی افراد محفوظ رہیں گے جو اس کی بنائی ہوئی کشتیوں میں سوار ہوں گے۔

اس اعلان پر یقین کرتے ہوئے متعدد افراد نے اپنی جائیدادیں بیچ دیں اور کشتیوں میں جگہ حاصل کی۔حالیہ پیش رفت میں ایک نامعلوم فرد نے اس منصوبے کی نمائندہ سمجھی جانے والی کشتی کو آگ لگا دی۔ بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ جلائی گئی کشتی دراصل کسی اور شخص کی ملکیت تھی، تاہم اس اقدام کو علامتی احتجاج قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرنے لگی، جس میں ایبو نوح کو ایک نئی مرسڈیز گاڑی میں دیکھا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کی قیمت تقریباً 89 ہزار ڈالر ہے اور اسے پیروکاروں سے اکٹھی کی گئی رقم سے خریدا گیا، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔گھانا کی سیکیورٹی فورسز نے جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے الزام میں ایبو نوح کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل قانونی جانچ جاری ہے۔بعد ازاں ایبو نوح نے ایک اور ویڈیو پیغام میں دنیا کے خاتمے کی تاریخ ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ اسے مزید مہلت دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو مبینہ طور پر نجات کا موقع دیا جا سکے۔ اس نے مزید کشتیوں کی تیاری کا بھی اعلان کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید سامنے آ رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…