اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ناصر جنجوعہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگےنجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ناصر جنجوعہ کل اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ سرتاج عزیز انہیں قومی سلامتی سے متعلق حکومتی پالیسی پر بریفنگ دیں گے۔یاد رہے کہ ناصر جنجوعہ حال ہی میں کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں سرتاج عزیز کی جگہ قومی سلامتی کا مشیر لگایا گیا