ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

دنیا کی نصف آبادی بڑھاپے تک ذہنی مسائل میں مبتلا ہوسکتی ہے،تحقیق

datetime 26  دسمبر‬‮  2025 |

مکو آ نہ (این این آئی)ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دنیا کی نصف آبادی 75 برس کی عمر تک ڈپریشن یا بے چینی جیسی ذہنی صحت کے مسائل میں مبتلا ہوسکتی ہے۔ہارورڈ میڈیکل اسکول اور آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے محققین نے عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے کیے جانے والے سروے کا دو دہائیوں تک معائنہ کیا۔ ان سروے میں 29 ممالک کے 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں ذہنی مرض کی تشخیص کے رجحان کو دیکھا گیا۔

معائنے میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر دو میں سے ایک فرد بڑھاپے تک کم از کم ایک ذہنی مسئلے میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ شرح میں یہ اضافہ 2019 کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔2019 میں یہ شرح ہر آٹھ میں سے ایک تھی۔مجموعی طور پر مردوں میں کسی کے ذہنی مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات 46 فی صد جبکہ خواتین میں یہ شرح قدرے زیادہ 53 فی صد زیادہ تھی۔خواتین کے بالخصوص پوسٹ ٹراماٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے جبکہ مردوں میں شراب نوشی کے استعمال کے امکانات زیادہ تھے۔ جبکہ اہم ڈپریسِیو بیماریوں اور مخصوص خوف کی شرح دونوں جنسوں میں برابر تھے۔امریکا میں ذہنی بیماریوں کی شرح بلندی پر ہے، یہ صورتحال گزشتہ سالوں میں بدتر ہوئی ہے۔

اس عرصے میں خودکشیوں کی تعداد 45 ہزار 900 سے بڑھ کر 48 ہزار تک پہنچ گئی۔تازہ ترین تجزیے میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ ذہنی صحت کا بحران صرف امریکا تک محیط نہیں ہے لیکن دنیا کیدیگر حصوں میں بھی موجود ہے۔اتنے بڑے پیمانے پر کیے جانے والیاس تجزیے کے محققین نے 2001 سے 2022 تک دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 1لاکھ 56 ہزار 331 افراد کا دوبدو انٹرویو لینے کے بعد ڈیٹا مرتب کیا۔یہ انٹرویو عالمی ادارہ برائے صحت کے ذہنی صحت کے سروے کا حصہ تھے۔ اس سروے میں حاصل کیا جانے والا ڈیٹا 29 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل تھا۔ ان ممالک میں امریکا، سعودی عرب، قطر، جاپان، اسرائیل، آسٹریلیا، نیو زیلینڈ، میکسیکو اور متعدد یورپی مملک، برطانیہ، جنوبی امریکا اور افریقا کے ممالک شامل تھے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…