کابل(این این آئی)افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں افغان طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں نے ڈاڑھی منڈوانے پر ایک شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق مقامی ذرائع کا کہناتھا کہ امین اللہ عزیزی نامی شخص کو طالبان اہلکاروں نے گرفتار کیا، جس کے بعد سے اس کی حالت یا مقام کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
ڈاڑھی منڈوانے پر شہریوں کو طالبان کی جانب سے سخت رویے اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے اس گرفتاری یا اس کی وجوہات پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔















































