ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

امریکی میگزین نے پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دے دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی میگزین نے پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 میں پاکستان کئی برسوں بعد دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دی ڈپلومیٹ نے کہا کہ 2025 پاکستان کے لیے اسٹریٹجک واپسی اور عسکری اعتماد کا سال ثابت ہوا، عسکری قیادت نے ریاستی سطح پر انتہا پسندی کے خلاف واضح اور مضبوط پیغام دیا، آرمی چیف نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ جہاد کے اعلان کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، آرمی چیف کا پیغام انتہا پسندی کے خلاف اہم سنگِ میل ہے۔دی ڈپلومیٹ نے کہا کہ 2025 میں پاکستان کی عسکری قیادت نے ریاستی مفادات کا بھرپور تحفظ کیا، عسکری قیادت کے واضح وژن نے ریاستی رٹ کو مضبوط کیا، ریاستی نظم و ضبط کے فروغ میں عسکری قیادت کا کردار نمایاں رہا، بھارت کے ساتھ مئی 2025 کی فوجی جھڑپوں نے عالمی توجہ حاصل کی۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کی کارکردگی نے عسکری توازن واضح کر دیا، پاکستان کی فوجی کارکردگی نے داخلی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی اسٹریٹجک ساکھ اور ڈیٹرینس کو تقویت اور طاقت بخشی، پاکستان کی فوج نے محدود وسائل کے باوجود مؤثر ردِعمل دیا۔دی ڈپلومیٹ نے کہا کہ بھارت کے خلاف کامیاب کارکردگی نے پاکستان کی عسکری قیادت کی پیشہ ورانہ صلاحیت دکھا دی، افوج پاکستان نے بھارت کی عسکری مہم جوئی کا مؤثر جواب دیا، پاکستان کی فوجی کامیابیاں عالمی دفاعی ماہرین کی توجہ کا مرکز بنیں، سن 2025 میں پاکستان کی فوج عالمی عسکری مباحث میں دوبارہ مرکزی حیثیت اختیار کر گئی۔دی ڈپلومیٹ نے کہا کہ سن 2025 میں پاکستان کی عسکری کارکردگی نے عالمی سطح پر اعتماد بحال کیا، عسکری قیادت کے مؤثر فیصلوں سے پاکستان کی اسٹریٹجک ساکھ بحال ہوئی، ہندوستان کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد ہندوستان کے واشنگٹن سے تعلقات پر دباؤ آیا، مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے دفاعی معاہدے اسٹریٹجک پیش رفت قرار دیا، سعودی عرب کے ساتھ بڑا باہمی دفاعی معاہدہ طے پایا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون نے پاکستان کا علاقائی کردار مضبوط کیا۔پاکستان کے دفاعی سازوسامان کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوا، چین جنگ کے دوران استعمال ہونے والے دفاعی ہتھیاروں کی عملی کارکردگی پر بہت خوش ہوا، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے سازگار عالمی ماحول بنا، غزہ سے متعلق عالمی کوششوں میں پاکستان کو اہم فریق قرار دیا گیا۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغانستان کے معاملے پر پاکستان نے واضح مؤقف اپنایا، ٹی ٹی پی کے خلاف پاکستان کی پالیسی میں فیصلہ کن سختی آئی، پاکستان نے افغانستان کے معاملے میں مدلل مؤقف اپنایا اور ٹی ٹی پی کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے، پاکستان کی بہترین حکمت عملی نے طالبان حکومت پر دباؤ بڑھایا۔دی ڈپلومیٹ نے کہا کہ پاکستان نے قطر، ترکیے اور سعودی عرب کو ثالثی کردار میں شامل کر کے سرحد پار خطرات کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کیا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو اندرونِ ملک نمایاں کامیابیاں ملیں، مْختلف ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھا، معاشی مشکلات کے باوجود اصلاحاتی اقدامات پر پیش رفت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق انتہا پسندی کے خلاف موثر اقدامات ریاستی پالیسی کی نئی اور واضح علامت قرار دیا گیا، پاکستان کو عالمی فضا سے فائدہ اٹھا کر اصلاحات کا نادر موقع ملا، معیشت میں مشکلات کے باوجود پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں بعد بڑی پیش رفت اور ممکنہ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…