جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

رشتے سے انکار جرم بن گیا، بیٹی نے آشنا کے ہاتھوں باپ کو قتل کروادیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

احمد آباد(این این آئی)بھارتی ریاست گجرات میں ایک 17 سالہ لڑکی نے بوائے فرینڈ کے ہاتھوں اپنے ہی والد کو قتل کروا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی نے اپنے والد کو نیند کی گولیاں دے کر بیہوش کیا اور پھر اس کے بوائے فرینڈ نے دوست کے ساتھ مل چاقو کے وار کر کے لڑکی کے والد کو قتل کردیا جبکہ لڑکی یہ منظر کھڑکی سے دیکھتی رہی۔ مقتول کی شناخت شانا چاوڑا کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی بیٹی کے رشتے کے سخت خلاف تھا۔ لڑکی اور اس کا 24 سالہ بوائے فرینڈ رنجیت گجیندر رواں سال جولائی میں گھر سے فرار ہو گئے تھے جس کے بعد والد نے رنجیت کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا۔رنجیت کو جولائی میں گرفتار کرنے بعد اگست میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ تین ماہ سے لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ نے والد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔16 دسمبر کو لڑکی اپنے والدین کو نشہ آور دوا دینے کی کوشش میں ناکام رہی تاہم 18 دسمبر کی رات لڑکی نے کھانے میں نیند کی گولیاں ملا دیں، جب لڑکی کا والد بے ہوش ہو گیا تو رنجیت اور اس کا دوست کمرے میں داخل ہوا اور چاقو سے متعدد وار کر کے اسے قتل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق لڑکی کھڑکی سے اپنے والد کے قتل کا ہولناک منظر دیکھتی رہی تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ اس کے اور اس کے بوائے فرینڈ کے خلاف کوئی رکاوٹ باقی نہیں بچی۔ پولیس نے رنجیت اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نابالغ لڑکی کو چائلڈ پروٹیکشن ہوم بھیج دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…