اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

لندن (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر پر برطانیہ میں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی معاون مرزا شہزاد اکبراپریل 2022 سے خودساختہ جلاوطنی میں مقیم ہیں، اطلاعات کے مطابق ان کے گھر پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرزا شہزاد اکبر نے بتایا کہ ان پر حملہ ہوا، وہ اسپتال گئے اور پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا، انہیں چوٹیں آئی ہیں اور فریکچر بھی ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق شہزاد اکبر پر صبح کے وقت کیمبرج میں ان کے گھر پر حملہ کیا گیا، پوسٹ میں کہا گیا کہ حملہ آور نے ان کے چہرے پر بار بار مکے مارے جس کے نتیجے میں ان کی ناک اور جبڑا ٹوٹ گیا۔ پارٹی کے مطابق مقامی پولیس نے تمام تفصیلات جمع کرلی ہیں اور تفتیش شروع کر دی گئی ۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جنید اکبر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ شہزاد اکبر صاحب پر ہونے والا حملہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، ناک اور جبڑے کی ہڈی ٹوٹنا اس تشدد کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے تشدد کا سہارا لینا بزدلی کے سوا کچھ نہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ اس ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں، ہماری دعائیں شہزاد اکبر صاحب کے ساتھ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایک اور سینئر رہنما علی محمد خان نے بھی اپنی پوسٹ میں حملے کی مذمت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…