ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

طلاق نوٹس بھیجنے پرشوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2025 |

بنگلورو(این این آئی)بھارتی شہر بنگلورو میں طلاق کا نوٹس بھجوانے کے ایک ہفتے بعد شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ملزم نے واردات کے بعد خود پولیس اسٹیشن جا کر گرفتاری بھی دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ مقتولہ بھونیشوری بینک آف انڈیا میں کام کرتی تھی جبکہ 40 سالہ ملزم بالموروگن سافٹ ویئر انجینئر اور گزشتہ چار برس سے بے روزگار تھا۔جوڑے کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ ازدواجی تنازعات کے باعث دونوں ایک سال سے زیادہ عرصے سے الگ رہ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بالموروگن کو بیوی کے کردار پر شبہ تھا جس کی وجہ سے وہ اکثر اس کے ساتھ جھگڑتا رہتا تھا۔ تقریبا ایک ہفتہ قبل ہی بھونیشوری نے بالموروگن کو طلاق کا قانونی نوٹس بھجوایا تھا جس کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔رواں ہفتے منگل کے روز بالموروگن نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور شام دفتر سے گھر واپس لوٹنے پر اسے گولی مار کر قتل کردیا، بعد ازاں ملزم بالموروگن نے خود پولیس اسٹیشن جا کر گرفتاری دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…