مکو آ نہ (این این آئی)گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعدادو شمارکے مطابق نومبر 2025میں گھروں کی تعمیر اورخریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 214 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال نومبرمیں گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلئے بنکوں کی جانب سے 200 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے۔
اکتوبرکے مقابلے میں نومبرمیں گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر0.5فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ اکتوبرمیں گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلئے بنکوں نے 215ارب روپے کے قرضے جاری کئے جو نومبر میں کم ہوکر214ارب روپے ہوگئے۔















































