جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

افغان طالبان نے بغیر محرم خواتین کے افغانستان ازبکستان سرحدی مارکیٹ میں داخلے پر پابندی لگادی

datetime 23  دسمبر‬‮  2025 |

کابل(این این آئی)افغانستان کی طالبان حکومت نے افغانستان اور ازبکستان کے درمیان قائم مشترکہ سرحدی مارکیٹ میں محرم کے بغیر سفر کرنے والی خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبے بلخ کے مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبان حکام ان خواتین کو بازار میں جانے کی اجازت نہیں دے رہے جنہیں وہ بغیر محرم کے سفر کرنے والی قرار دیتے ہیں۔سرحدی قصبے حیرتان کے رہائشیوں کے مطابق طالبان اہلکار ان خواتین کو جو بغیر محرم سفر کرتی ہیں مارکیٹ میں داخل ہونے سے روک دیتے ہیں۔

یہ بازار افغانستان اور وسط ایشیا کے کئی ممالک سے آنے والے افراد کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبان اہلکار خواتین اور ان کے ساتھ موجود افراد کو مارکیٹ میں داخلے سے روکتے ہیں، ان کی شناختی دستاویزات کی جانچ سے گریز کرتے ہیں اور انہیں زبانی بدسلوکی اور توہین آمیز سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک افغان شہری نے افغان میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اپنی طرف سرحد پر جو ذلت آمیز سلوک سہنا پڑتا ہے وہ ازبک حکام کے رویے سے بھی بدتر ہے۔ذرائع کے مطابق بازار آنے والی افغان خواتین میں اکثر عمر رسیدہ خواتین ہوتی ہیں جو ازبک اور روسی ڈاکٹروں سے علاج کروانے وہاں جاتی ہیں، طالبان کی جانب سے محرم نہ ہونے کی بنیاد پر عائد پابندیوں کے باعث متعدد خواتین صحت کی سہولیات اور دیگر خدمات تک رسائی سے محروم ہو رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…