کراچی (این این آئی)ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے سنہرے دور کا آغاز ہوگیا ۔ صفِ اول کے پانچ بڑے کاروباری گروپس نے منرلز سیکٹر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔لیک سٹی ہولڈنگز ، فاطمہ گروپ ، دین گروپ ، ہلٹن گروپ اور سورتی گروپ تاریخ ساز اور دور رس سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں ۔ ان گروپس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو تقریبا 5 ارب امریکی ڈالر ہے۔
یہ پیشرفت ماڑی انرجیز کی ذیلی کمپنی ماڑی منرلز اور گلوباکور منرلز کیدرمیان بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کے لئے جوائنٹ وینچر معاہدے کے بعد سامنے آئی ۔معاہدے کے تحت گلوباکور منرلز لمیٹڈ ضلع چاغی میں سونا اور تانبے سمیت قیمتی معدنیات کی تلاش میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس حوالیسے سابق وفاقی وزیر اور معروف صنعتکار گوہر اعجاز نے کہا معدنی ترقی کے آغاز سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔پاکستانی کمپنیوں کی براہِ راست سرمایہ کاری صوبے کی معاشی سمت بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بلوچستان میں وسیع سرمایہ کاری معاشی بحالی اور ترقی کی واضح علامت ہے۔















































