جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں دو بچپن کے دوستوں کی قسمت اس وقت بدل گئی جب انہوں نے کھیت میں کام کے دوران ایک قیمتی ہیرا دریافت کیا۔یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں پیش آیا، جہاں 24 سالہ ستیش کھٹک اور 23 سالہ ساجد محمد نے کھیت میں معمول کے کام کے دوران 15.3 قیراط کا ہیرا دریافت کیا۔بعدازاں پنا ڈائمنڈ آفس نے تصدیق کی کہ دریافت ہونے والا ہیرا اصلی ہے، جس کی قیمت تقریبا 60 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

حکام کے مطابق اس ہیرے کو آئندہ دنوں میں حکومت کے زیرِ انتظام نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔موجودہ قواعد کے تحت نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا 88 فیصد حصہ ہیرے کے دریافت کنندگان کو دیا جائے گا، جبکہ 12 فیصد حکومت کے حصے میں جائے گا۔ضلع پنا میں ایسی نیلامیاں سرکاری نگرانی میں ہر تین ماہ بعد منعقد کی جاتی ہیں۔ستیش اور ساجد دونوں کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے، جن میں سے ایک قصائی کا کام کرتا ہے جبکہ دوسرا پھل فروش ہے۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس رقم کو اپنی زندگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے، اور ان کی پہلی ترجیح جائیداد خریدنا نہیں بلکہ اپنی بہنوں کی شادیاں کرنا ہیں۔واضح رہے کہ ضلع پنا کو بھارت کا ایک معروف ڈائمنڈ بیلٹ سمجھا جاتا ہے، جہاں ماضی میں بھی کئی بار ہیروں کی دریافت ہو چکی ہے، جس کے باعث یہ علاقہ ہیرے کی تلاش کا ایک اہم مرکز تصور کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…