جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

بہار کے وزیر اعلیٰ نے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچ دیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

پٹنہ (این این آئی)بھارت میں مسلمانوں سے جاری ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔بہار کے وزیرِ اعلی نتیش کمار نے ڈاکٹروں کو اپائنٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب میں ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا۔مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا حالیہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیش آیا جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے اتحادی بہار کے وزیرِ اعلی نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت آیوش کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو ملازمت کا تقرر نامہ دینے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں وزیرِ اعلی بہار آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ دے رہے تھے۔اس دوران جب ایک مسلمان خاتون نصرت پروین کی باری آئی جنہوں نے چہرے پر نقاب ڈال رکھا تھا اور مکمل برقعے میں ملبوس تھیں، خاتون کو تقرر نامہ حوالے کرتے ہوئے نتیش کمار نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کیا ہے اور ان کا نقاب کھینچ دیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ موجود نائب وزیرِ اعلی سمراٹ چوہدری نے انہیں روکنے کی کوشش بھی کی۔مسلمان خاتون سے ہتک آمیز سلوک پر نتیش کمار کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور بھارت کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…