بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں مردہ شخص الیکشن جیت گیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں مردہ شخص نے الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسیلاکے گاؤں میں گرام پنچایت سرپنچ کے الیکشن کے امیدوار مرلی نے اپنی موت کے بعد الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرلی 5 دسمبر کو الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے کچھ دیر بعد اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا تاہم اس موت کے باوجود گاؤں میں پولنگ مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام مرلی کی اچانک موت سے پہلے ہی بیلٹ پیپرز چھاپ چکے تھے۔ ایک بار بیلٹ پیپر چھپ جانے کے بعد انتظامی پابندیوں اور قانونی طریقہ کار کے باعث ان میں تبدیلی آسان نہیں ہوتی۔اس لئے مرلی کا نام بیلٹ پیپر پر موجود رہاجس کی وجہ سے گاؤں والوں نے بڑی تعداد میں موت کے باوجود خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مرلی کو ووٹ دیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرلی نے 700 سے زائد ووٹ حاصل کیے اور اپنے حریف کو تقریباً 378 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔چونکہ کامیاب قرار دیا جانے والا امیدوار وفات پا چکا ہے، اس لیے حکام نے حتمی نتیجے کے اعلان کو عارضی طور پر روک دیا ہے اور پنچایت انتخابی قوانین کے تحت قانونی نکات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…