جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

ایگزیٹ کنٹرول لسٹ،نیا حکم جاری

datetime 24  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے دہشت گردی، ریاست کیخلاف سازش، کرپشن،ٹیکس چوری،انسانی اسمگلنگ،منشیات کی اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیلیے نیا پرفارما جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تمام وزارتوں، ڈویڑنوں اورتمام متعلقہ اداروں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ کیلیے نام بھجوانے کیلیے متعارف کرائے جانے والے نئے پرفارما سمیت دیگر دستاویزات بھجوائی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کم ازکم پانچ کروڑ روپے مالیت تک کے کیسوں میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ کیلیے نام بھجوائے جاسکتے ہیں۔وزارتوں اور ڈویڑنوں کو بھجوائی جانے والی دستاویزات میں کہا گیاکہ کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے جرائم میں وہ کیس ای سی ایل کیلیے بھجوائے جائیں جن میں قومی خزانے کو یا پراپرٹی کوکم ازکم 5 کروڑ روپے یا اس سے زائد مالیت کا نقصان پہنچایا گیا ہو۔اسی طرح ایسے معاشی جرائم جن میں سرکاری فنڈز،ادارہ جاتی فراڈ، ٹیکس چوری و ٹیکس فراڈ ، قرضوں کی نادہندگی کے لئے مجاز اتھارٹی کو یہ سرٹیفکیٹ بھی ساتھ دینا ہوگا کہ کیس میں فراڈ کی رقم دس کروڑ روپے یااس سے زیادہ ہے۔نئے پرفارما میں ملزم کا نام ،ولدیت،قومی شناختی کارڈ نمبر،پاسپورٹ نمبر، شناختی علامت،رہائشی و پوسٹل اڈریس، موبائل فون نمبر،ای میل، اصل فوٹوگراف بھجوانا ہوگا،ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی وجوہات بھی درج کرنا ہوں گی۔ ملزم کے خلاف الزامات اور جرائم کی تفصیلات درج، ایف آئی آرکی کاپی فراہم کرنا ہوگی۔ پرفارما پرکرکے ای سی ایل کیلیے قائم جائزہ کمیٹی کو بھجوایا جائے گا اور جائزہ کمیٹی ان کا تفصیلی جائزہ لے کر ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی منظوری دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…