پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

ماں اور نانی نے 14 سالہ بچے کو زہر دیکر خودکشی کرلی

datetime 9  دسمبر‬‮  2025 |

بنگلورو(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ماں اور نانی نے 14 سالہ بچے کو زہر دیکر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے تاوری کیرے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں اور نانی نے مبینہ طور پر 14 سالہ لڑکے کو زہر دے کر خود بھی جان دے دی۔ہلاک ہونے والوں میں 14 سالہ مونیش، اس کی 38 سالہ والدہ سدھا اور 68 سالہ نانی مداما شامل ہیں۔ ابتدائی شبہ ہے کہ دونوں خواتین نے پہلے بچے کو زہر دیا اور پھر خود بھی اسی زہر کا استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ خاندان شدید مالی دبا اور قرض میں ڈوبا ہوا تھا، جس کے سبب انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔سدھا اور مداما قبل ازیں ایک چھوٹا ہوٹل چلاتی تھیں جہاں بریانی فروخت کرتی تھیں، مگر نقصان کے بعد انہوں نے چپس اور دودھ فروخت کرنا شروع کیا اور پھر گھریلو ملازمتیں کرنے لگیں۔ معاشی حالات مسلسل بگڑتے گئے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق تامل ناڈو سے ہے اور وہ ایک روز قبل دھرم پوری کے ایک مندر سے واپس آئے تھے، 14 سالہ مونیش کرسٹ اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا۔ سدھا کئی سال قبل اپنے شوہر سے الگ ہو چکی تھیں اور بیٹے کے ہمراہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی تھیں۔پڑوسیوں نے گھر میں بے ہوش افراد دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…