اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ایک حیران کن طبی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوزائیدہ بچی کے صرف چھ روز بعد ہی دانت نمودار ہوگئے۔مہرا عبدالرحمٰن کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کے منہ میں دانت دیکھ کر وہ نہایت حیران رہ گئے، ساتھ ہی اس انوکھے منظر نے انہیں بے حد خوش بھی کیا۔ ڈاکٹرز نے اس صورتِ حال کو ایک غیر معمولی کیس قرار دیا ہے۔
بچی کے والد کے مطابق مہرا کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ماہرین نے تسلی دی ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔طبی ماہرین کے مطابق پیدائش کے فوراً بعد یا چند دن کے اندر نکل آنے والے دانتوں کو “ولادی دانت” کہا جاتا ہے، جو عموماً کسی نقصان کا باعث نہیں بنتے، اگرچہ بعض حالات میں یہ دانت کچھ نایاب طبی مسائل سے جڑے ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس خاص حالت کی وجہ ابھی مکمل طور پر معلوم نہیں، تاہم مہرا اس وقت صحت مند ہے اور نگرانی جاری ہے۔















































