پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار

datetime 8  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی) سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برآمد کر لی گئی، دہشت گردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ فیصل اباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے، لاہور سے گرفتار را کے دہشت گردوں میں دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل ابرار، عثمان سرفراز جبکہ فیصل اباد سے دانش کو پکڑا گیا۔بتایا گیا کہ بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو کہ انڈیا میں را اپریٹ کر رہی تھی، کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا، دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔بتایا گیا کہ فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈی بم 7، ڈیٹونیٹر 2، حفاظتی فیوز وائر 102 فٹ، موبائل نقدی اور اسلحہ برامد کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…