ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ میں 19 ہزار ڈالر کا لاکٹ نگل کر چوری کرنے والا گرفتار

datetime 4  دسمبر‬‮  2025 |

آک لینڈ(این این آئی)نیوزی لینڈ میں پولیس نے ہیروں اور قیمتی پتھروں سے جڑے ہزاروں ڈالر مالیت کے لاکٹ کو نگل کر چوری کرنے کے الزام پر آکلینڈ سے گرفتار کرلیا۔نیوزی لینڈ میں پولیس نے 32 سالہ شخص پر چوری کا مقدمہ درج کیا ہے، جس نے مبینہ طور پر چوری کی نیت سے ایک قیمتی لاکٹ نگل لیا۔یہ واقعہ آکلینڈ میں گزشتہ ماہ کے اواخر میں ایک جیولری شاپ میں پیش آیا۔ واقعے کے فورا بعد پولیس کو بلایا گیا اور مشتبہ شخص کو چند منٹوں میں ہی دکان کے اندر سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ نگلا گیا قیمتی لاکٹ تاحال برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

اس لاکٹ کی مالیت 33 ہزار 585 نیو زی لینڈ ڈالربتائی جارہی ہے۔جیولر برانڈ کے مطابق انڈہ نما لاکٹ 60 سفید ہیروں اور 15 نیلے نیلم پتھروں سے مزین ہے جسے کھولنے پر اندر 18 قیراط سونے سے بنی ایک ننھی آکٹوپس کی شکل ظاہر ہوتی ہے۔اس منفرد لاکٹ آکٹوپسی ایگ کا نام 1983 کی جیمز بانڈ کی فلم آکٹوپسی سے لیا گیا ہے، جس کی کہانی بھی ایک قیمتی انڈے کی چوری کے گرد گھومتی ہے۔فیبریگ نامی برانڈ دنیا بھر میں قیمتی پتھروں اور دھاتوں سے بنے اپنے شاہکار انڈوں کے لیے مشہور ہے، اور اسے دو صدی قبل روس میں قائم کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو 8 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اسی شخص پر 12 نومبر کو اسی جیولری اسٹور سے ایک آئی پیڈ چوری کرنے اور اس کے اگلے روز ایک اور مقام پر بھی 100 ڈالر مالیت کا سامان چوری کا بھی الزام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…