پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں 4 چھٹیوں کا اعلان

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

دبئی — متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو چار دن کی مسلسل چھٹیاں ملیں گی۔عرب میڈیا کے مطابق، یو اے ای کا قومی دن یکم اور دو دسمبر کو منایا جائے گا، جس کے لیے حکومت نے شاندار تقریبات اور بھرپور انتظامات کیے ہیں۔ اس موقع پر حکومت نے یکم اور دو دسمبر کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ وفاقی وزارتوں اور سرکاری اداروں کے دفاتر چار دن تک بند رہیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں معمول کے مطابق ہوتی ہیں، اور یکم و دو دسمبر کی تعطیلات پیر اور منگل کو آئیں گی، جس سے شہری چار دن کی مسلسل چھٹیاں انجوائے کر سکیں گے۔وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی سکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے سرکاری اور نجی شعبے کے لیے تعطیلات کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا تھا، جس میں عیدالفطر، عیدالاضحی، یوم عرفہ، نیا ہجری سال، 12 ربیع الاول، یو اے ای کا قومی دن اور سال نو شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…