ڈھاکہ- بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے بڑی مقدار میں سونا برآمد ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس نے بنگلہ دیش میں ہلچل مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے نیشنل بورڈ آف ریونیو نے تصدیق کی ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے لاکرز سے 10 کلو گرام سونا تحویل میں لیا گیا، جس کی اندازاً مالیت 13 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ حکام کے مطابق یہ سونا اُن تحائف کا حصہ بتایا جاتا ہے جو انہوں نے اپنے دورِ اقتدار میں حاصل کیے تھے لیکن ریاستی خزانے میں جمع نہیں کروائے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز رواں سال ستمبر میں سیل کیے گئے تھے۔ تحائف کی عدم جمع آوری کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔















































