نیویارک – امریکا اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی خبروں نے عالمی تیل مارکیٹ پر نمایاں اثر ڈالا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ لگ بھگ 2 فیصد تک گر گئے۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت میں 2.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی بیرل نرخ 57.87 ڈالر رہ گیا۔ اسی طرح برطانوی برینٹ آئل بھی تقریباً 2 فیصد سستا ہوگیا اور اس کی نئی قیمت 62.37 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین کی جانب سے امریکا کے امن فارمولا پر آمادگی اور مذاکرات میں مزید پیش رفت نے تیل کی طلب و رسد کی صورتحال پر اثر ڈالا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔















































