بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ میں ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں 65 سالہ خاتون چونتھی روت کی نعش میں حرکت ہوتے دیکھی جا سکتی ہے۔ اس منظر نے اہل خانہ اور آس پاس موجود لوگوں کو شدید حیرت میں ڈال دیا۔ وڈیو میں عمر رسیدہ خاتون ہاتھ ہلا رہی ہیں اور مکھیوں کو جھاڑ رہی ہیں۔
چونتھی روت کے چھوٹے بھائی مونگکول نے بتایا کہ ان کی بہن دو سال سے بستر پر تھیں اور رات دو بجے انہیں مردہ پایا گیا تھا۔ مونگکول نے موت کی تصدیق والے کاغذات پر دستخط کر کے انہیں بدھ مذہب کے راہب کے حوالے کر دیا تھا تاکہ آخری رسومات کی تیاری کی جا سکے۔ انہوں نے کہا میں صدمے میں تھا، لیکن خوش ہوا کہ میری بہن زندہ ہے۔ یہ ایک معجزہ ہے۔















































