ادیس ابابا(این این آی)ایتھوپیا میں 12ہزار سال سے خاموش آتش فشاں ہیلی گبی پھٹ گیا،راکھ کے بادل پاکستان تک پہنچ گئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800کلومیٹر دور افار ریجن میں پھٹنے والا ہیلی گبی آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 زار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔
فرانسیسی موسمیاتی ادارہ ںنے بتایاکہ ہیلی گبی آتش فشاں 12ہزارسال میں پہلی بارپھٹا ہے۔فرانسیسی موسمیاتی ادارہ کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل یمن ، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچ گئے۔ امریکی ماہرین ارضیات نے کہا کہ ہیلی گبی آتش فشاں پھٹنے کا اس سے پہلے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا حکام نے آتش فشاں پھٹنے سے جانی نقصان یا انخلا کا نہیں بتایا۔















































