دبئی (این این آئی)دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوا، حادثے کی نئی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔گزشتہ دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنیاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کیمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا،حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائیگی ،حادثے کی نئی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی طیارہ ائیر شو کے دوران اچانک آسمان میں کلا بازی کھاتے ہوئے زمین پر گرگیا۔حادثے کے فوراً بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور ائیر شو میں موجود شائقین کی جانب سے شور کی ا?وازیں سنائی دیں۔















































