پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

اسکول میں 100 بار اٹھک بیٹھک کی سزا؛ معصوم طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر وسائی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اسکول کی ایک ٹیچر کی سخت سزا 13 سالہ طالبہ کی جان لے گئی۔

رپورٹس کے مطابق بچی صرف 10 منٹ لیٹ اسکول پہنچی تھی، جس پر ٹیچر ممتا یادو نے اسے بیگ سمیت 100 اٹھک بیٹھکیں کرنے کا حکم دیا۔ سخت سزا کے دوران بچی کی طبیعت بگڑ گئی۔ گھر پہنچنے کے بعد اس کی حالت مزید خراب ہوئی، اسے پہلے مقامی اسپتال لے جایا گیا اور پھر بائیکلہ کے جے جے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک ہفتے کی جدوجہد کے بعد وہ دم توڑ گئی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیچر کو صرف بڑی کلاسز پڑھانے کی اجازت تھی، مگر وہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آٹھویں جماعت کو بھی پڑھا رہی تھی۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسکول کے پاس بنیادی سہولیات موجود نہیں تھیں اور وہ ایک جھونپڑی نما عمارت میں چل رہا تھا۔ مقامی حکام نے اس عمارت پر پہلے ’غیر قانونی ڈھانچہ‘ کا بورڈ بھی لگایا تھا، لیکن الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ نے وہ بورڈ ہٹا کر معاملہ چھپا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…